پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں۔ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے چلنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی اطلاعات بھی آئی تھی کہ دوسری جانب وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا۔ کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔ لائف لائن صارفین کے علاوہ باقی تمام سلیبز کے لیے بجلی مہنگی ہوگی تاہم اب ان خبروں کی مکمل تردید سامنے آگئی ہے۔