خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر صوبائی ایکسائز ڈیوٹی کے نام سے نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت محکمہ ریونیو کا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں تمباکو پر صوبائی ایکسائز ڈیوٹی کے نام سے نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن صحت شعبے میں خرچ کی جائے گی، تمباکو پر صوبائی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا بل بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمباکو صوبے کا حق ہے، پورے ملک کا تقریباً 80 فیصد تمباکو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوتا ہے، رواں سال وفاق کو تمباکوپر فیڈرل ڈیوٹی سے ڈھائی سو ارب کی آمدن حاصل ہوگی۔