ارسا کا کہنا ہے تیس جون تک تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول چودہ سو ستر فٹ تک برقرار رکھا جائے گا۔
انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کا اجلاس چئیرمین عبدالحمید مینگل کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور ٹنل فائیو کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ارسا اعلامیے کے مطابق آبی ذخیرے کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب کے لئے پانی کا کوٹہ خریف کیلئے تین اعشاریہ ایک پانچ آٹھ ملین ایکڑ فٹ بڑھا کر بارہ اعشاریہ چار دو چار ملین ایکڑ فٹ مقرر کردیا گیا ہے۔
سندھ کیلئے دو اعشاریہ سات سات چار ملین ایکڑ فٹ اضافے کے ساتھ کوٹہ آٹھ اعشاریہ دو نو دو ملین ایکڑ فٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ارسا کا کہنا ہے تیس جون کے بعد اتھارٹی تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے میں آزاد ہوگی۔