صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی ہدایت پر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے صدر اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے اور آئی پی پی انتشار اور عدم استحکام کی مکمل حوصلہ شکنی کرے گی۔
اعلامیہ میں حالیہ ضمنی الیکشن میں پنجاب میں پارٹی کی واضح کامیابی پر مبارک باد کی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔
آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نے قیادت کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں تنظیمی ڈھانچہ جلد مکمل کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی حوصلہ افزا ہے لیکن شہریوں کو مزید ریلیف دینا ہوگا۔
اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کاشتکاروں اورکسانوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔