آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، البتہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں چوالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور کل پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں اتوار کو بعد دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ آج سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بہاولپور، جیکب آباد، خیرپور اور روہڑی میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔