پاکستان سنگل ونڈو نے درآمد اور برآمد کنندگان کی بڑی مشکل آسان کردی ، امپورٹر اور ایکسپورٹرز کو بائیس دستاویزات اور دفاتر کے چکر پر چکر لگانے سے نجات مل گئی۔
سی ای او پاکستان سنگل ونڈو آفتاب حیدر نے سماء نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ بینک، کسٹمز، کمرشل بینکوں سمیت گیارہ ادارے پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ منسلک ہوگئے، اب ہفتوں کا کام منٹوں میں ہوجائے گا، امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے اب 22 دسستاویز، دفتروں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے ، کسٹمز کلیئرنس، ٹیکس، ٹریڈ لائسنس، این ٹی این، این او سی سمیت ہر سروس یہیں ملے گی، مزید 66 سرکاری ادارے پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ منسلک کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 70فیصد تجارت کو ریگولیٹ کرنیوالے ادارے،80 ہزار صارفین سنگل ونڈو سے مستفید ہوئے۔
پاکستان نے اپنی تمام بین الاقوامی بندرگاہوں کا نظام بھی ڈیجٹیلائز کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، جس پر سی ای او پاکستان سنگل ونڈ و آفتاب حیدر کا کہناتھا کہ گوادر، کراچی اور پورٹ قاسم پر پورٹ کمیونٹی سسٹم نصب کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف سے جلد افتتاح کرایا جائے گا، پہلے مرحلے میں 70 مختلف سرکاری پراسس ڈیجیٹائز ہو جائیں گے، سعودی اور قطر کے کسٹمز اور سنگل ونڈو سسٹم کے ساتھ الیکٹرانک لنک قائم کیا جائے گا۔