آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ورلڈ الیون کے ٹاپ آرڈر میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کم باؤنس والی پچوں پر بابراعظم کو آؤٹ کرنا مشکل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے روہت شرما، کوئینٹن ڈی کاک، ویراٹ کوہلی کے ساتھ بابراعظم کو بھی ورلڈ الیون الیون میں شامل کرلیا، آسٹریلوی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ بابراعظم باقی ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کی نسبت ابھی کم عمر ہیں، وہ بہت جلد وراٹ کوہلی کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ بابر وراٹ کوہلی سے چند رنز پیچھے ہیں مگر بابر اعظم کے نمبرز ناقابل یقین ہیں۔
جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم کی کمزوری آف سائڈ پر بولنگ کروانا ہے، بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آف سائڈ پر باؤلنگ کروانے پر سلپ میں کیچز دیے، بابراعظم تقریبا وراٹ کوہلی کی طرح بیٹنگ کرتے ہیں۔
ٹریوس ہیڈ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ڈاٹس بالز کرانا بڑا مشکل ہوتاہے، بابراعظم ہمیشہ اسٹرائیک روٹیٹ کرتے اور رنز بناتے ہیں، بابر اعظم سیدھا کھڑے ہو کر شاٹس مارتے ہیں۔ مارنس لبوشین نے کہا کہ اسٹیو سمتھ، ویراٹ کوہلی آف سائڈ جبکہ بابراعظم سیدھا کھیلتے ہیں، ورلڈکپ میں بھارت کی کم باؤنس والی پچوں پر بابراعظم کو آؤٹ کرنا مشکل ہوگا۔
آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو اچھی لیتھ پر باؤلنگ کرواؤ تو چوکا مار دیتےہیں، زیادہ تر بیٹرز گڈ لینتھ گیند پر سنگل لینے کی کوشش کرتے ہیں، بابراعظم خوبصورت کھیلتےہیں، اسپنرز کو بیت اچھا کھیلتے ہیں، بابراعظم کوور، ایکسٹرا کوور اور پوائنٹ پر اچھے گیپ نکال لیتے ہیں۔