سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ان جعلی اسمبلیوں کو قبول نہیں کرتے۔
جمعرات کو پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں ، پیغام دے دیا ہے، ہم ان جعلی اسمبلیوں کو قبول نہیں کرتے، ان کو عوام کی اسمبلیاں کہناعوام کی توہین ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ فاٹا کے عوام کہاں کھڑے ہیں؟، ہر سال فاٹا کے عوام کو 100 ارب روپے دینے کا کہا گیا،8 سال گزر گئے مگر فاٹا کو 100 ارب بھی نہ دیئے جا سکے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں آبادیوں پر بمباری ہو رہی ہے، 40 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوچکے ، اکثریت بچوں کی ہے۔