9 مئی کے المناک واقعہ کو ایک سال مکمل ہونے پر سول سوسائٹی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،9 مئی پاکستان کا بدترین دن تصور کیا جائے گا۔
عوام نے ردعمل میں کہا ان شہداء کی یادگاروں کو جلایا گیا جو آنے والے نوجوانوں کے لیے باعث فخر تھیں،اس واقعے سے ان ممالک کو کیا پیغام گیا ہوگا جو ہماری ترقی نہیں چاہتے،یہ کیسا قانون ہےکہ جنہوں نے پورے ملک کو جلا ڈالا وہ آج بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں،ہم اپنی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،
سیاسی جدوجہدکی آڑمیں ملک کےاداروں پرحملہ آورہونےوالے کسی معافی کے مستحق نہیں،9 مئی کےسانحے نےمعاشرےمیں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کومزید فروغ دیا ہے، سیاست کےنام پر ریاست کوداؤ پرنہیں لگایا جا سکتا۔
یہ لوگ قومی مجرم ہیں اور ان لوگوں کو کسی بھی قسم کی رعایت دینا اس ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی،جن شرپسند ہے یہ کام کیے ہیں وہ ملک دشمن ہیں،(عوام)
ایسےلوگوں کوکڑی سےکڑی سزا دی جائےتاکہ آنے والی نسلیں بھی ان لوگوں سے سبق سیکھ سکیں،سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونےکو ہےلہذا اس میں ملوث افراد کو کٹہرےمیں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔