تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام اور اقلیتی برادری نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علما کرام نے کہا آجکے روز نا صرف سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں،بلکہ پاک فوج کوخراجِ تحسین بھی پیش کرتےہیں جس طریقے سے انہوں نے صبرکامظاہرہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی سےبچایا اور دشمن کے منصوبےکو ناکام بنایا۔
بلاشبہ 9مئی کےدن کو بدقسمتی سے تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس روز شرپسندوں نے وہ کام کیاجسے بھارت جیسا دشمن ملک بھی نا کرسکا
جو لوگ اعلانیہ انتشار پھیلاتے ہوئے قائدِاعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانے آئے اورشہداء کی بےحرمتی کی وہ کسی معافی کے مستحق نہیں۔
ہندو برادری کےمذہبی رہنماء بھگت لال نےاظہارِخیال کرتے ہوئےکہا ہم مذمت کیساتھ ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ پکڑے جانے والےشرپسندوں کو سزا دی جائے۔آج پاک فوج ہی کی وجہ سے اقلیتی برادری پاکستان میں سکھ کا سانس لیکر آزادی سے جی رہی ہے۔
پاکستان کرسچن الائینس کےصدر نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ پاکستان افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ہم پاک فوج کے سربراہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے