وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واشگاف الفاظ میں کہا جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں وہ معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے تاہم معافی مانگنا یا نہ مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے۔
خواجہ آصف افسوسناک بات یہ ہے کہ شہداء کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کر کے کیا پیغام دیا گیا، 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے، اس دن مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔
قبل ازیں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے تھا کہ وہ 9 مئی کا سب سے بڑ ا زمہ دار بانی پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں۔ کیونکہ وہ اقتدار کے لئے ملک اور ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے گا لیکن 9 مئی پر کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ وعدہ کرتے ہیں کہ نو مئی جسے واقعات دوبارہ نہیں ہونگے جنھوں نے توہین کی انکو قیمت ادا کرنا پڑے گا۔