تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہوگیا، جس سے سے ڈالر 278 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کی کمی ہوگئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا، دوران کاروبار 100انڈیکس 217پوائنٹس اضافے سے72ہزار819کی سطح پرپہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی رہا،اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کم ہوکر 72601 پر بند ہوا۔
بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 16پیسے کے اضافے سے 276.41روپے سے بڑھ کر 276.57روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 279.09روپے سے بڑھ کر 279.14 روپے ہو گئی۔
یورو کی قیمت خرید44پیسے کی کمی سے 295.63روپے سے کم ہو کر 295.19روپے اور قیمت فروخت 42پیسے کی کمی سے298.35روپے سے کم ہو کر297.93روپے ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید1.79روپے کی کمی سے 345.22روپے سے کم ہو کر 343.43روپے اور قیمت فروخت1.74روپے کی کمی سے 348.37 روپے سے کم ہو کر 346.63روپے پر آگئی۔