لاہور سمیت پنجاب بھر میں دن کےدرجہ حرارت میں 5ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اس عرصے کے دوران میدانی علاقے خاص طور پرہیٹ ویو کی زد میں آنے کے امکانات ہیں۔
حکام کے مطابق موسم کی صورتحال کے مطابق انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے، شہری ہیٹ ویوسے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی زیادہ پیئیں اوردھوپ میں غیرضروری باہرنہ نکلیں۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں 10 سے 12 مئی تک گرد آلود ہواوں، بارش کاامکان ہے جبکہ 10 اور 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔