سانحہ 9 مئی پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے المناک سانحے کو تقریبا ایک سال مکمل ہونے کو ہےمگر عوام کے دل آج بھی دکھی ہیں۔
اس حوالے سےعوام نے اپنےجذبات کا اظہارکیا،ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کےواقعات کی شدیدمذمت کرتا ہوں،اس سانحے کےنتیجے میں شہداء اور ان کے لواحقین کی بہت دل آزاری ہوئی۔
کوئی بھی قوم جو اپنےشہداء کو بھول جاتی ہےوہ صحفہ ہستی سےمٹ جاتی ہے،ہم آج جو آزاد فضا میں سانس لے رہےہیں وہ شہیدوں کی قربانیوں کےمرہون منت ہے، میں اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
9 مئی کو جو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، میں چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے، پاک فوج نے ہمیشہ ہرمشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا۔
شہیدوں کی قربانی سے ہی ملک آزاد ہوتے ہیں اورشہیدوں کی قربانی سے ہی ملک کی حفاظت یقینی ہوتی ہے۔