بلوچستان کے علاقے سبی سے نو ستمبر کو کراچی جاتے ہوئے ڈیرہ بگٹی کی مقامی فٹبال ٹیم کے اغواء ہونے والے چھ میں سے چار فٹبالرز کو بازیاب کروا لیا گیا ۔
چاروں مغوی نوجوانوں کو قانون نافذ کرنےوالےاداروں،مقامی انتظامیہ اورصوبائی حکومت نے کی مشترکہ کوششوں سے بازیاب کیا گیا ، جوکہ بحفاظت اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں ۔
قانون نافذ کرنےوالےاداروں،مقامی انتظامیہ اورصوبائی حکومت کی جانب سے دیگر دو مغوی فٹبالرز کی بازیابی کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ بلوچستان ، ڈیرہ بگٹی فٹ بال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا
نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اغواء فٹ بالرز کی بحفاظت بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ فٹبال کے کھلاڑیوں میں سے چار فٹبالرز کی بحفاظت بازیابی اطمنان بخش ہے، انشاللہ جلد باقی دو کھلاڑیوں کو بھی بازیاب کروا لیا جائے گا۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دے رہے ہیں،دو کھلاڑیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
یاد رہے کہ نوستمبر کوڈیرہ بگٹی کی مقامی فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کومسلح افراد نے شناخت کے بعد اغوا کر لیا تھا۔
صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فٹبالرز کو شناخت کرنے کے بعد اغواکیا گیا ، مسلح ملزمان نے ان پر تشدد بھی کیا ، فٹبالرز کا اغوا افسوسناک ہے ۔