پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں 600 کڈنی ٹرانسپلاٹ مکمل کرلئے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 88 فیصد کڈنی ٹرانسپلانٹ مفت کئے گئے۔
پی کے ایل آئی میں 600 کڈنی ٹرانسپلانٹ مکمل ہوگئے، جن میں 16 بچے بھی شامل تھے۔ ترجمان پی کے ایل آئی کا کہنا ہے کہ 88 فیصد کڈنی ٹرانسپلانٹ مفت کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال میں اب تک 1000 سے زائد کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں، پی کے ایل آئی میں ایک لاکھ سے زائد ڈائیلاسز سیشنز بھی کئے جاچکے۔
پی کے ایل آئی کے اس سنگ میل پر بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر سعید اختر نے اسپتال عملے کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔