قومی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق انجری کے شکار احسان اللہ کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلرز کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے احسان اللہ کو کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتے، ٹی ٹونٹی یا زیادہ سے زیادہ ون ڈے کھیل سکتے ہیں۔
ڈاکٹرز نے ری ہیب کے بعد بھی احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آگے مستقبل میں بھی انجری بگڑ سکتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی مشکل ہوگی۔
یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر احسان اللہ کہنی کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے اور پی سی بی کے سابق ڈاکٹرز نے ان کا کیس خراب کردیا تھا۔