سکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سکاٹ لینڈ کی ویمن ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کو شکست دے کر اپنے پہلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور وہ اس سال کے آخر میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
ابوظہبی میں دو ہفتے کے کوالیفائنگ ایونٹ میں 2024 کے T20 ورلڈ کپ میں دس ٹیموں نے دو پوزیشنز کے لیے حصہ لیا، ٹیموں کو پانچ پانچ کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جس میں سرفہرست دو فریق سیمی فائنل میں پہنچے جبکہ دونوں فائنلسٹ ٹیمیں اس سال کے آخر میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایونٹ میں جا کر کھیلیں گی۔
اتوار کو ابوظہبی میں پہلے سیمی فائنل میں آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد سکاٹ لینڈ اب ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے والی پہلی کوالیفائنگ ٹیم بن گئی ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ ویمنز 9 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز تک محدود رہی جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ نے آسانی سے ہدف حاصل کرلیا۔
یہ نو ایڈیشنز میں پہلا موقع ہے جب سکاٹ لینڈ ویمن ٹیم T20 ورلڈ کپ میں کھیلے گی، اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے 2018 میں اپنا پہلا T20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا اور وہ اب تک اپنے 56 T20 میں 33 گیمز جیت چکی ہے۔
یاد رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا جس کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔