بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے جاری ہڑتال ختم ہو گئی۔
کوئٹہ میں پولٹری ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی، پولٹری ڈیلرز کی ہڑتال ختم ہونے کےبعد شہر میں مرغی کے گوشت کی دکانیں کھل گئیں۔
دکانیں کھلنے کے بعد کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 700 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 600 روپے مقرر کردی گئی۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی کے ریٹ کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیلر ،سپلائر اوردکاندار کے منافع کا تعین بھی کر دیا گیا ہے، شہریوں نے دو ہفتوں سے جاری پولٹری ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری نرخ نامے پر گوشت کی فراہمی کیخلاف ہڑتال کے باعث کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔