گندم درآمدسکینڈل کی تحقیقات کرنےوالی کمیٹی کاسابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سےبھی پوچھ گچھ کرنےکا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفسیلات کے مطابق سیکرٹری کابینہ کی زیرصدارت 4 رکنی کمیٹی کا کئی گھنٹوں پر محیط اجلاس ہوا جس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بلانے کے باوجود ابھی تک کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے، کمیٹی نے کل سابق نگران وزراء شمشاد اختر، گوہر اعجاز اور سابق وزیراعلٰی پنجاب کو بھی بلالیا، کمیٹی نے اجلاس کے دوران رائے دیتے ہوئے کہا کہ نگران کابینہ کا گندم درآمد میں اہم کردار ہے،پوچھ گچھ کے بغیر رپورٹ نامکمل ہوگی، کمیٹی کی سابق سیکرٹریز محمد محمود اور کیپٹن ریٹائرڈ آصف سے پوچھ گچھ مکمل کر چکی ہے جبکہ کمیٹی نے کسٹمز، کراچی پورٹ اور ایف بی آر کے متعلقہ افسران سے بھی تفتیش کی ہے ۔