پاکستان ایئر لائن کی جدہ سے سیالکوٹ جانے والی پرواز کوانتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر اتارلیا،عمرہ زائرین کوبسوں کےذریعےلاہورسےسیالکوٹ لےجایاجارہاہے۔
ذارئع کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ کے مسافروں کو بھی دوہری اذیت کا سامنا ہے سیالکوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو لاہور منتقل کیاگیاہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق ساڑھے چھ گھنٹے تاخیر کا شکار مسافروں کو لاہور سے بس میں سیالکوٹ جانا ہوگا۔پرواز پی کے سیون فور سکس نے جدہ سے سیالکوٹ کیلئے صبح ساڑھے پانچ بجے روانہ ہونا تھا۔
قومی ایئرلائن سےعمرہ کےمسافرجدہ ایئرپورٹ پر10گھنٹےتک روانگی کےمنتظررہےپروازجدہ سےسیالکوٹ کیلئےروانہ ہوئی توانتظامی حکم کےتحت لاہوراتارلیاگیا۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کوبسوں کےذریعےلاہورسےسیالکوٹ لےجایاجارہا ہےشیڈول کےتحت اسی بوئنگ777طیارےنےسیالکوٹ سےجدہ جاناتھا۔تاہم سیالکوٹ جدہ روٹ کےپی آئی اےکےمسافرکئی وجوہات سےگزشتہ3دن سےاذیت کاشکار ہیں۔
جدہ سےلاہورکےمسافرطیارےمیں آگ لگنےکی وجہ سےہوٹل میں روانگی کےمنتظر ہیں۔