پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی موبائل فونز سمز بندش سے متعلق حالیہ فیصلے پر فی الحال غور کرہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق معاملے پرموبائل فون آپریٹرزاورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ رابطے میں ہیں، ہمارا مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی دفعات مدنظررکھ کراقدام اٹھانا ہے۔ معاملے پرہونے والی کسی بھی پیشرفت سے مطلع کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے منگل کو پاکستان میں انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے ان کی موئل سمز بند کرنے کا حکم دیا ہے۔