9 مئی کی شرپسندی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہےمگر تلخ یادیں آج بھی ذہنوں میں پیوست ہیں۔
اس حوالے سےنیوز اینکرز نےاپنےجذبات کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہوچکا ہےاورہم اس واقعےکی شدیدمذمت کرتےہیں،جنہوں نے شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی انہیں کیفرکردارتک پہنچنا چائیےتاکہ آئندہ کسی شرپسندکی جرات نہ ہو کہ وہ شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کرے۔
شہداء نےاس وطن کی خاطراپنی جانیں قربان کیں ان کےلواحقین کو اس عمل سے بہت تکلیف پہنچی ہے،9مئی کوشہداء کی یاد گاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ انتہائی مذموم عمل ہے۔
اینکر پرسن جویریہ علی کا کہنا ہے کہ ہمیں چائیے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانوں کو یاد رکھیں جو وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہم پر کر گئے،جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔
اینکرپرسن علی سرور نےکہاگزشتہ سال جس طرح شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے،شہداء نےاپنی جانیں سرزمین پاکستان کے لئےقربان کی ہیں،شہداء کا ہم پراحسان ہےاورزندہ قومیں اپنےمحسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔