ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ پر سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
پاکستان میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ بارے رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر ایرانی تیل اسمگل کیا جاتا ہے اور اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالانہ 227 ارب کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل کی سمگلنگ سے قومی خزانے کو یومیہ 62 کروڑ جبکہ سالانہ 227 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ عام انتخابات کے بعد ایرانی تیل کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں اسمگلرز اور کرپٹ اہلکاروں کی تفصیلات بھی درج ہیں جبکہ موجودہ ارکان اسمبلی ،سابق صوبائی وزراء اور سیاستدانوں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اور سندھ میں چیک پوسٹوں کی کارکردگی بہتر نہیں جبکہ ایرانی تیل کی فروخت میں 533 غیرقانونی پمپس ملوث ہیں۔