9 مئی کے اندوہناک سانحے کو ایک سال مکمل ہو ہونے کو ہےمگر زخم آج بھی تازہ ہیں۔
اس حوالے سےسماجی شخصیات نے اپنےجذبات کا اظہارکرتےہوئےکہا گزشتہ سال 9 مئی کوشہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
"اس سانحے میں ملوث افراد کےخلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے،ہم پر ہمارے شہداء کا احسان ہے،جو قومیں اپنے شہداء کو یاد نہیں رکھتیں وہ مٹ جاتی ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشیدکا کہنا ہےکہ "حدیث ہے کہ جو اپنے محسنوں کا شکر گزار نہیں ہو سکتا وہ کبھی اللّٰہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوسکتا،"ہمارے شہداء کا احترام پوری قوم پر لازم ہے،"شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی فساد کا سبب ہے۔
"حکومت وقت سے درخواست ہےکہ اس سانحے کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسے اقدام کی جرات نہ کرے"
محمد یاسر نےکہا "گزشتہ سال نومئی کا جوسانحہ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،"شہداء کا ہم پر قرض ہے اور ان کے بچوں کے ساتھ ہم یہ سلوک کریں گے؟ جو 9 مئی کو ہوا ہے، ہم اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کر سکیں گے۔