ایف آئی اے نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والی فیملی کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ملتان نے ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والی فیملی کو فلائٹ سے آف لوڈ کردیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 مسافروں نے بھیک مانگنے کیلئے عمرے کا ویزہ حاصل کیا تھا، بھکاریوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران بھکاری خاندان نے انکشاف کیا کہ 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں ان کے قیام و طعام کے انتظامات کئے تھے، بھیک میں ملنے والی آدھی رق ایجنٹ کو دینا تھی۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ پکڑے گئے افراد میں 11 خواتین، 5 مردوں اور ایک بچہ شامل ہے، تمام فیملی ارکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں بریفنگ کے دوران حکام نے انکشاف کیا تھا کہ بیرون ملک پکڑے جانے والے 90 فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے۔