قومی سلیکشن کمیٹی نےآئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ فائنل کرلیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کل صبح سوا گیارہ بجےقومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کرے گی، نیوزی لینڈ کے لئےسیریز پر تشکیل دئیےجانے والےقومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں متوقع نہیں۔
ذرائع کےمطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈمیں حارث روف کی واپسی کا امکان ہے، قومی سلیکشن کمیٹی نےنیوزی لینڈ کےخلاف ناقص پرفارمنس دینے والے عثمان خان کو مزید چانس دینےکا فیصلہ کیا۔
پی سی بی ذرائع کاکہنا ہےکہ وکٹ کیپرمحمد رضوان بھی بہترمحسوس کررہے ہیں، جس انکی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔
پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14مئی کو آئر لینڈ کےخلاف ڈبلن میں میچز کھیلےگی،انگلینڈ کےخلاف میچز 22 ،25 ،28 اور 30 مئی کو کھیلےجائیں گے،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلےمیچ کے بعد متوقع ہے۔