سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نےکہا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت اس سال انہتر ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
سیکریٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الر حمان نے کہاہے کہ اس بار 20 سے 25 دن کا شارٹ حج متعارف کرایا گیا ہے، پاک حج ایپ ہر حاجی کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنا لازم ہے، عازمین کو بھٹکنے سے بچانے کے لئے حج ایپ سے مدد ملے گی، ایک بٹن دبانے سے حاجی کو مکمل مدد اور رہنمائی ملے گی، منٰی میں عازمین حج کو ٹرین کی سہولت حاصل ہوگی، پاکستان سے انسٹال شدہ موبائل سم کے ساتھ عازمین جائیں گے، اس سم کے انٹرنیٹ ڈیٹا سے واٹس ایپ کال بھی ممکن ہوگی۔
ان کا کہناتھا کہ تمام حجاج کے بیگز ایک جیسے مگر ہر بیگ پر الگ کیو آر کوڈ ہوگا، حج معاونین کا انتخاب مکمل میرٹ پر کیا ہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی این ٹی ایس کے ذریعے منتخب کئے، پورا کوٹہ نہ پچھلے سال استعمال ہو سکا نہ اس سال ہوگا، اگر مسلسل کوٹہ واپس کیا جاتا رہا تو اس میں کمی ہو سکتی ہے۔