لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بحالی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکر محمود کی درخواست پرسماعت کی درخواست گزار نے ایکس کی بحالی کی استدعا کر رکھی ہے۔ دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے نشاندہی کہ وفاقی حکومت نے جواب جمع نہیں کرایا۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کسی دوسری کورٹ میں مصروف ہیں ۔ ایف آئی اے نے جواب جمع کرایا جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیگر فریقین سے بھی جوابات آئیں گے توکیس آگے بڑھے گا۔ عدالت نے دیگرفریقین کو جواب جمع کرانے حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔