قائم مقام نائب امریکی وزیرخارجہ برائے سیاسی امور جان بیس آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
قائم مقام نائب امریکی وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔ پاکستان میں عام انتخابات اور نئی حکومت کے قیام کے بعد کسی بھی امریکی عہدیدارکا یہ پہلا دورہ اسلام آباد ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جان بیس پاکستانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام آباد آمد سے قبل امریکی قائم مقام وزیر خارجہ نے دوحہ کا دورہ بھی کیا۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد سینئر امریکی عہدیدار کی اسلام آباد آمد خاص اہمیت کی حامل ہے۔