محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے پیشگوئی کردی۔
لاہورمیں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق دو روز تک مطلع ابر آلود رہےگا،لیکن دو روز بعدگرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی
گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا،موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
لاہورسمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرزکوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نےہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمتعلقہ محکمےالرٹ رہیں، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کےایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ جاری کردیاگیا،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی دن رات مانیٹرنگ جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلدازجلد ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے۔