شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پاک فوج اور ایم پی سی ایل کے تعاون سے موبائل ہیلتھ یونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اہل علاقہ کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقے گلاب خیل اور ذاکر خیل میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے 8 سے زائد افراد علاج کی سہولیات سے مستفید ہوئے۔ اس موقع پر خواتین کے لیے خصوصی طور پر لیڈی ڈاکٹرز بھی موجود تھیں۔
موبائل ہیلتھ یونٹ میں الٹرا ساؤنڈ اور طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ مقامی افراد کو حفظان صحت کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچاؤ کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ اہل علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر پاک فوج کا بے حد شکریہ ادا کیا۔