سکرنڈ کے علاقے ماڑی جلبانی میں مشکوک کارروائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔فائرنگ سے زخمی ہونے والا امام دین کراچی منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
نوابشاہ سکرنڈ کےقریب ماڑی جلبانی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کےدوران مزاحمت سے تین رینجرز اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نوازکا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکرنڈ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی۔کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے مزاحمت کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی۔
اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ افراد مارےگئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔نگران وزیر داخلہ سندھ کےمطابق ملزمان کی فائرنگ سے چار رینجرز اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
واقعے کےخلاف اہل علاقہ کا سکرنڈ قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے۔ جلبانی برادری نے سکرنڈ قومی شاہراہ پر میتیں رکھ دھرنا دے رکھا ہے۔گذشتہ چودہ گھنٹے سے مظاہرین کے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران صوبائی حکومت سےشفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔واقعے کےخلاف مٹیاری اور خیرپور میں بھی سڑک بلاک کرکے احتجاج کیاگیا