کوئٹہ کی مقامی عدالت نے پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود اچکزئی کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے۔
آج تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پشتونخوامیپ کے سربراہ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی مقرر کر دی۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے محمود اچکزئی پر 11 مارچ کو کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔