وزیراعلی کےپی علی امین گنڈا پورکا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا،اس سے شریف فیملی کی معیشت توٹھیک ہو جائےگی لیکن پاکستان کی نہیں۔
ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کی ہے،اس دوران صحافی نے سوال کیا،کہاجاتا ہےکہ محسن نقوی اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف ہے؟جس کے جواب میں انہوں نےکہا یہ بات محسن نقوی اورشہباز شریف سے پوچھیں کہ ان کا اختلاف ہے یا نہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی،ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفورکاکڑ نےفرد جرم آئندہ تاریخ تک مؤخرکرتے ہوئے،وزیراعلی کےپی کوحاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔
خیال ریےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔