سپریم کورٹ کی استعداد کارکوبہترکرنےکے معاملے پر چیف حسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےاٹارنی جنرل اورصوبائی ایڈووکیٹ جنرلزکی اہم ملاقات کی۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس سردارطارق مسعود بھی موجود تھےجبکہ پراسیکیوٹر جنرلز اور نیب پراسیکیوٹر جنرل بھی شریک تھے۔
اعلامیہ کے مطابق لاء افسران کوسپریم کورٹ کی استعدادکار بہتر بنانےکی تجاویزدینےکیلئےدعوت دی گئی تھی،لاء افسران نےاکتوبر 2023 کی ماہانہ بنیاد پر کاز لسٹ جاری کرنے کے اقدام کو سراہا۔
لاء افسران نےامید ظاہر کی کہ ماہانہ مجوزہ کاز لسٹ جاری کرنے کا عمل جاری رہے گا، جبکہ نشاندہی کی کہ سپلیمنٹری کازلسٹ تاخیرسےجاری ہونےسےکیس تیاری کاوقت نہیں ملتا۔لاء افسران کی جانب سےدی گئی کچھ تجاویزکو منظور کر لیا گیا،دیگر کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقات میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت میں سب سے بڑے سائلین وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں جبکہ سرکاری لاء افسران پاکستان کے لیگل سسٹم کا انتہائی اہم حصہ ہیں۔