پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کا گولڈن ویزہ مل گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں شاندار استقبال اور غیر معمولی مہمان نوازی پر اماراتی حکام کی تعریف بھی کی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اداکارہ اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ کام اور تفریح کے لیے اکثر دبئی جاتی رہتی ہیں۔
گولڈن ویزہ ہے کیا ؟
گولڈن ویزہ ایک 10 سالہ رہائشی کارڈ ہے جس کا اعلان مئی 2019 میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محد بن راشد نے کیا تھا۔
ویزہ ہولڈر شخصیات کو بہت سی سہولیات حاصل ہوتی ہیں جیسے کہ وہ بغیر کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کے ساتھ قیام کرسکتے ہیں۔