قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ پہلے بہت کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے انجریز ہوئیں، یہ کھیل کا حصہ ہے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے، مگر کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی سیریز شروع کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ سیریز جیتیں، ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، اسے پہلے میچز میں بہترین ٹیم بنالیں، میں کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں، پہلے بہت کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے انجریز ہوئیں، یہ کھیل کا حصہ ہے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے، مگر کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں، انجری کھیل کا حصہ ہے، کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھا جارہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنے بینچ سٹرنتھ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیں، جب بھی آپ کا کوئی بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے، تو اس کا نقصان ہوگا، مجھے پوری امید ہے کہ رضوان بہت جلد فٹ ہو جائیں گے، اگر ہم نے مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہوگا تو مختلف کمبی نیشن چیک کریں، لیکن کوشش ہوگی کہ زیادہ وہی کمبی نیشن استعمال کریں تو ورلڈکپ میں استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پچھلے تین سال سے کپتان ہوں لیکن ٹیم کی بونڈیگ اچھی رہی ہے، شکست کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹیم کی آپس میں نہیں بن رہی، میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں تو میری خیال سے ٹیم کی آپس میں اچھی بانڈنگ ہے۔