آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خوارجی سرغنہ وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خود کش بمبار شامل ہے،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ہلاک خارجی وحید اللہ کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا،وحیداللہ سیکیورٹی فورسز اورعوام پرحملوں سمیت متعدد واردارتوں میں ملوث تھا،ہلاک سرغنہ وحید اللہ 21 فروری کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملہ آور کا ہینڈلر بھی تھا،بنوں خود کش حملے میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے،سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے بڑے سانحے کو ناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعےمرکزی ملزم کو انجام تک پہنچا کر حملے کا بدلہ لے لیا گیا، علاقےمیں مزیدخارجی عناصر کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے،دہشت گردی کےخاتمے کیلئےکارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی






















