حکومت نے کامیاب درخواست گزارکےحج پرنہ جانے پر اخراجات کی رقم سے2لاکھ روپے کٹوتی کافیصلہ کر لیاہے ۔
سماء نیوز نے وزارت مذہبی امور کے فیصلے کی دستاویز حاصل کر لی ہیں جس کے مطابق حج پرنہ جانے والوں کو اخراجات کیلئےجمع کرائی گئی رقم کٹوتی کے بعد مل سکے گی،حج پروازوں کے شیڈول کے اجرا کے بعد نہ جانے والوں کےاخراجات میں کٹوتی ہوگی،کٹوتی کی رقم ایک لاکھ 97 ہزار روپےہوگی،تمام فضائی کمپنیوں کا حج پروازوں کےاوقات کار" پاک حج ایپ" پرجاری کردیئےگئے،حج پروازوں کی تفصیلات وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پربھی موجودہیں،بیمار،فوت ہونےوالے،ای سی ایل اوربلیک لسٹ افراد کی رقم میں کٹوتی نہیں ہوگی۔