جنوبی وزیرستان کا نوجوان کیڈٹ الیاس خان محنت اور میرٹ کی زندہ مثال ہے۔
پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ کا پی ایم اے کاکول کی تاریخ میں بڑا اعزاز ہے۔
دفاع وطن میں پاکستان آرمی کاکردارکلیدی حیثیت رکھتا ہے،اس حوالے سےپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول آفیسرزکی اعلیٰ معیارکی تربیت میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنےوالے کیڈٹ الیاس خان نے اپنی قابلیت،انتھک محنت اورلگن سے پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔
کیڈٹ الیاس خان نےنہ صرف کامیابی سےاپنی تربیت کامرحلہ مکمل کیا،بلکہ ان مخصوص کیڈٹس میں شامل ہوئے جنہیں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پرخصوصی ایوارڈزدیئے گئے۔
کیڈٹ الیاس خان نےمجاہد فورس 14 میں ٹریننگ کرتےہوئےاعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا جس کی بنیاد پر انہیں ”چیف آف آرمی سٹاف کین“سےنوازا گیا۔
کیڈٹ الیاس خان پاکستان کےنوجوانوں کیلئےپاکستان آرمی کےمیرٹ کی زندہ مثال ہیں جو کہ ایک دور افتادہ دہشتگردی سےمتاثرہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں
کیڈٹ الیاس خان نےاپنی کامیابی پراظہارخیال کرتےہوئےبتایا کہ''میرا تعلق ضلع جنوبی وزیرستان سے ہے،میں نے اپنی ابتدائی تعلیم گاؤں سےہی حاصل کی لیکن دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی وجہ سے مجھے اپنی تعلیم برقرار رکھنا مشکل ہوا۔
''دہشتگردی کے باعث ہمیں اپنے گاؤں سے ہجرت کرنا پڑی لیکن میرے والدین اور میرے بھائیوں نے مجھے سپورٹ کیا جس کی وجہ سے میں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور میں خاندان کا پہلا گریجویٹ بنا'' (کیڈٹ الیاس خان)
''میں نے اپنے علاقے کو دہشتگردی سے بُری طرح متاثر ہوتے ہوئے دیکھا ہے'' (کیڈٹ الیاس خان)
''کئی ایسے نوجوان جو ملک کے لیے قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتے تھے، انہوں نے مجبوری کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کی'' (کیڈٹ الیاس خان)
''میں نے یہ ارادہ کیا ہے کہ میں اپنے علاقے اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا'' (کیڈٹ الیاس خان)
''اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے مجھے پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کرنے سے بہتر پلیٹ فارم کوئی نظر نہیں آیا'' (کیڈٹ الیاس خان)
''میں نے پاکستان آرمی میں کمیشن کے لئے اپلائی کیا اور منتخب ہوا'' (کیڈٹ الیاس خان)
''پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا بھر میں مشکل ٹریننگ فراہم کرنے میں سے ایک ہے'' (کیڈٹ الیاس خان)
''یہاں سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ہمیں اس قابل بنایا جاتا ہے کہ ہم ہر مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کر سکیں '' (کیڈٹ الیاس خان)
''میرا یہ ارادہ ہے کہ میں اپنے علاقے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا'' (کیڈٹ الیاس خان)
''میرا اپنے علاقے اور اپنے ملک کے نوجوانوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ کسی بھی غیر ملکی گروپ یا غیر ملکی مہم کا حصہ نہ بنیں '' (کیڈٹ الیاس خان)
''نوجوانوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ آگے بڑھ کر اور ساتھ مل کر اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں '' (کیڈٹ الیاس خان)
''میں اپنے علاقے اور اپنے ملک کے نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اور ملک کی بہتری کے لیے پاکستان آرمی کا ساتھ دیں '' (کیڈٹ الیاس خان)
''پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد''