اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی تقسیم اور تنظیم نوکی منظوری دی تھی، 28 مارچ 2024 کو ایس ای سی پی میں ایک سکیم آف ارینجمنٹ دائرکی گئی،اسکیم کاپی آئی اے سی ایل کےحصص یافتگان اورقرض دہندگان سےمنظور شدہ ہوناضروری تھا، تنظیم نوکابلیوپرنٹ شیئرہولڈرزکو 20 اپریل 2024 کوغیرمعمولی اجلاس کےدوران پیش کیاگیا۔
وزارت نجکاری کے مطابق شیئر ہولڈرز نے 99.97 فیصد ووٹوں سے کثرت سے منظورکیاتھا۔ 21 اپریل 2024 کو ری اسٹرکچرنگ پلان اور ایس او اے کی کریڈٹرز نے توثیق کی ہے ۔پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ سےقومی ایئرلائن نمایاں طورپرقرض کےبوجھ سےآزاد ہوگی ۔