تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا جبکہ کرنسی ڈیلر کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا تھا تاہم بعد ازاں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں بلوم برگ کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں وزیرخزانہ نے کہا کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، روپے کی قدر میں سالانہ روائتی 6 سے8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔ آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔