پاکستان آئے بھارتی سکھ یاتری جنگیر سنگھ انتقال کرگئے۔
بھارتی سکھ یاتری کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز کا کہنا ہے میت کوواپس بھجوانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
رانا شاہد سلیم نےکہا ہےکہ بیمار ہونے والے بھارتی یاتریوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تھی، 67 سالہ بھارتی سکھ یاتری پٹیالہ بھارت کے رہنے والے تھے۔