سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
روئیداد خان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
روئیدادخان 28 ستمبر 1923ء کو مردان میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، ان کی عمر 101 سال تھی، انہوں نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی۔
روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ روئیداد خان نے چیف سیکریٹری سندھ و خیبر پختون خوا اور صدر و وزیراعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔