مشہور و معروف ترک ڈرامہ سیریز کورولوش عثمان میں ترگت کا کردار ادا کرنیوالے اداکار رزگار اکسوئے بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق رزگار اکسوئے کی شادی 4 ستمبر کو یاسمین سنجاکلی کے ہمراہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 42 سالہ اداکار نے چند ماہ قبل پیرس میں یاسمین سنجاکلی کو شادی کی پیشکش کی تھی، شادی کی تقریب ترکیہ کے علاقے پولونیزکوئے میں ہوئی۔
رزگار اکسوئے کی شادی میں کورولوش عثمان میں کام کرنیوالے اداکار نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کورولوش عثمان میں میاں بیوی کا کردار ادا کرنے والے اداکار بوسے ارسلان (جیر کتائے) اور کاگری سینسوئے (آئے گل) بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔