سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی 2 کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کرم میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کر دیئے گئے ۔
سیکیورٹی فورسز نے دوسری بڑی کارروائی ضلع بنوں میں کی جہاں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ، دونوں علاقوں میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرُ عزم ہیں ۔






















