دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔جبکہ اسی حوالے سے سائنسدانوں کی نئی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلی سے پوری دنیا اوربالخصوص پاکستان بُری طرح متاثر ہورہے ہیں۔کیونکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔
عالمی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر امریکا کے محققین کی جانب سے کیے گئے ایک مطالعے نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر حد درجہ گرمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسان اور دیگر ممالیہ جانور دنیا سے ناپید ہوجائیں گے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مطالعے میں بتایا گیا ہےکہ دنیا میں شدید گرمی کی وجہ سے 250 ملین سالوں میں انسان اور دیگر جانور معدوم ہو جائیں گے۔تحقیق میں سورج کی خطرناک تابکاری شعاعوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مہلک امتزاج کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہےجوکہ کسی بھی سیارے زندگی کی سہولیات کا اندازہ لگانے اور زمینی سطح کی گیسوں اور درجہ حرارت کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
تحقیق کے مطابق غیر معمولی گرمی اگلے 250 ملین سال میں بڑے پیمانے پر معدومیت کا باعث بنے گی۔اس کی تباہی اتنی ہی بڑی ہوگی جب ڈائنوسار ختم ہوگئے تھے۔
نئی تحقیق مستقبل بعید میں آب و ہوا کے سپرکمپیوٹرائز ماڈلز پیش کرتی ہے اور یہ ظاہرکرتی ہےکہ جب دنیا کے سارے براعظم ضم ہوکر ایک ہوجائیں گے تو موسمیاتی انتہا خطرناک صورت اختیار کرلے گی اور زمین خشک اور کافی حد تک غیر آباد ہوجائے گی۔