پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سےکسی اورجگہ منتقل نہ کرنے کےلیےدائر درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ نےپمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینےکا حکم دےدیا۔
پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نےکی۔دوران سماعت عدالت نےپمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیتےہوئے ریمارکس دئیےکہ میڈیکل بورڈ جیل کا دورہ کر کے پرویز الٰہی کیس کا دوبارہ جائزہ لے۔
عدالت نےحکم دیا کہ ہفتے کے روز دورہ کر کے رپورٹ دیں کہ پرویز الہی کو جیل میں رکھا جائےیا ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے،عدالت نے پرویزالٰہی کو جیل میں سہولیات سےمتعلق رپورٹ بھی طلب کرلی،جبکہ پرویز الٰہی کےجیل میں علاج سے متعلق بھی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو رپورٹ جمع کروانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت نےریمارکس دیےایک اٹھہترسالہ شخص کی اس وقت کیا حالت ہوگی۔سرکار اُن کے ساتھ کیا کررہی ہے،سربراہ میڈیکل بورڈ نے بتایا پرویزالہی کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے،انہیں واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
عدالت نےریمارکس دیےدرخواست گزارکہتےہیں کہ پہلےوزیرِصحت کےکہنے پر پرویز الہی کو ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔آپکے اورمیرے والد بھی ہیں ،ہم سب کوتھوڑا انسانیت کے ناطے دیکھنا ہوگا،رپورٹ کہتی ہےپرویز الہی کو اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں۔سانس لینے میں مشکل ہے۔
عدالت نےپرویز الہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئےسماعت پیر تک ملتوی کر دی۔