خوارجی دہشت گردوں نے آج درابن، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم کے معصوم اہلکاروں پر حملہ کر کے 4 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی دہشت گردی کی یہ بے رحمانہ اور وحشیانہ کارر وائی ایک بار پھر ان دہشت گردوں کی غیر انسانی، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی کارروائیوں کو ثابت کرتی ہے۔ دہشت گرد گروہ خواہ وہ ٹی ٹی پی ہو یا کالعدم داعش خراسان خوارجی فتنے ہیں جو اپنے ساتھی مسلمانوں کو قتل کرنے میں کوئی پشیمانی محسوس نہیں کرتے۔وہ درحقیقت فسادی فتنے ہیں جنہوں نے فساد فل ارض کو پھیلایا۔ بے گناہوں کا قتل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ وحشی کتنے ظالم اور سفاک ہیں۔ اسلام امن اورسلامتئ کا مذہب ہے لیکن یہ خوارج دہشت گرد مذہبی تعلیمات کی غلط تشریح کرتے ہیں اور اپنی غلط تشریح کے مطابق اسے توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔
دہشت گردی کے بار بار ہونے والے واقعات میں، کالعدم داعش خراسان نے ان معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو ان کے جھوٹے مذہبی نظریے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ یہ دہشت گرد مقدس مذہب اسلام کی آفاقی تعلیمات کو بھول جاتے ہیں جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔کالعدم داعش خراسان اور ٹی ٹی پی اوپر سے ایک دوسرے کے سخت مخالف لگتے ہیں اور ایک دوسرے کو مرتد کہتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں خوارجی فتنے ہیں ۔ ہمارے معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا کھلم کھلا اعتراف اور ڈھٹائی ان دہشت گرد تنظیموں کے سفاک چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس طرح کی وحشیانہ کارروائیاں قوم اور سیکورٹی فورسز کے اس خوارجی فتنے کو پاکستان سے مٹانے کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔